اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاریں نے کہا ہے کہ ہم پیسوں کے لئے کسی اور کی جنگ نہیں لڑیں گے، عمران خان کے پاس باہر جائیداد نہیں ہے جس کی حفاظت کریں،عمران خان آزادانہ طور پر فارن پالیسی کے فیصلے کر سکتے ہیں۔ بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم نے پاکستان کو ویلفیئر سٹیٹ بنانے کے راستے پر گامزن کر دیا ہے، ہم ایک تعلیمی نصاب لیکر آرہے ہیں، ہم اوورآل کریمنل جسٹس ریفارمز سسٹم لیکر آرہے ہیں، پاکستان نے پہلی بار اپنی فارن پالیسی تبدیل کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم پیسوں کے لئے کسی اور کی جنگ نہیں لڑیں گے، انہوںنے کہاکہ عمران خان کے پاس باہر جائیداد نہیں ہے جس کی حفاظت کریں،اس لئے عمران خان آزادانہ طور پر فارن پالیسی کے فیصلے کر سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمیشہ کہا جاتا ہے کہ ہم ہتھیاروں میں مغرب پر انحصار کرتے ہیں،ہمارے پاس بہت سے اپنے ہتھیار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بہت کم ممالک میں ٹرانسجینڈر کے لئے قوانین ہیں، ہم نے ٹرانسجینڈرز کے لئے قوانین بنائے ہیں، ہم ٹرانسجینڈرز کے لئے سینٹرز بنا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمارے پاس بہت سے جینڈر بیسڈ وائلنس روکنے کے قوانین ہیں، ہم پہلی بار پروفیشنل جرنلسٹ اور دیگر میڈیا ورکرز کی پروٹیکشن کا بل لا رہے ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...