جمیکا (این این آئی)دورہ پاکستان کے حوالے سے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت کسی بھی دورے کی کمٹمنٹ پوری کرنے کا ارادہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹ ویسٹ انڈیز نے کہا کہ پاکستان سمیت کسی بھی ٹور کی کمٹ منٹ پوری کرنے کا پلان ہے، ہمارا ارادہ یہی ہیکہ ہم ٹورز کی ذمے داریاں پوری کریں گے۔سی ای اوکرکٹ ویسٹ انڈیز جانی گریو نے کہا کہ ہم ماضی کی طرح دوسرے سے قبل تمام ضروری عمل کا جائزہ لیں گے، ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں سے بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری مینز اور ویمنز ٹیم پاکستان میں کھیل چکی ہیں، اس وقت ہمارا فوکس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر ہے،نیوزی لینڈ اب واپس آنا چاہے بھی تو پاکستان 2023 سے قبل میزبانی نہیں کرسکتا۔ خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز نے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آنا ہے تاہم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے اپنے دورے منسوخ کیے جانے کے بعد ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان پر بھی خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...