آئین پاکستان کے آرٹیکل 19 میں شہریوں کو معلومات تک رسائی کا حق ہے، شیری رحمان

0
301

اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 19 میں شہریوں کو معلومات تک رسائی کا حق ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 19 میں شہریوں کو معلومات تک رسائی کا حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ چند دن پہلے توشاخانہ کے حوالے سے معلومات خفیہ رکھ کر اس حق کی خلاف ورزی کی گئی، حکومت نے سنسرشپ کے رکارڈ قائم کئے ہیں، اتنی پابندیاں آمریت میں بھی نہیں تھیں۔ انہوںنے کہاکہ معلومات تک رسائی کے قانون کے مطابق شہری حکومت کو جوابدہ ٹھہرا سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت اظہار کی آزادی اور جوابدہی کو غیر جمہوری اقدامات کے ذریعے سلب کر رہی تاکہ وہ اپنی نااہلی کو چھپا سکیں۔ انہوںنے کہاکہ کوئی تعجب نہیں پاکستان اس حکومت میں پریس انڈیکس میں 145 ویں نمبر پر ہے۔