ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بین الاقوامی برادری ایران کی مسلسل جوہری خلاف ورزیوں اور جوہری معاہدے سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں کے اصولوں کی پامالیوں کی روک تھام کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ایران کا اپنے متنازع جوہری پروگرام کو فروغ دینا اور جوہری سرگرمیوں میں اضافہ کرنا اس کے پرامن جوہری پروگرام کے دعوے کی نفی کرتا ہے۔ سعودی عرب ایران کو عن قریب یا بعد میں تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے عالمی مساعی کی حمایت کرتا ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ پرامن مقاصد کے حصول کے لیے حاصل کردہ جوہری توانائی کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ آج کا دن منانا ایک اچھا موقع ہے تاکہ بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جوہری خطرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں کردار ادا کیا جا سکے۔ انہوں نے موجودہ سیشن کے صدرڈاکٹر عبداللہ شاہد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اجلاس کو ایک ایسا موضوع دیا جس کا مقصد دنیا کو جوہری ہتھیاروں اور ان کے خطرات سے پاک کرنے کی طرف توجہ دلانا اور عالمی سلامتی اور امن کے لیے اقدامات کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مملکت کا اس بات پر ٹھوس یقین ہے کہ عالمی امن ہی دنیا میں خوشحالی ، ترقی اور استحکام کا واحد راستہ ہے۔ امن ہی ریاستوں کے درمیان پرامن تعاون اور لوگوں کے درمیان امن ، سلامتی اوربقائے باہمی کے قیام میں فعال شرکت پر زور دیتا ہے۔ تمام معاہدوں ، اقدامات اور معاہدوں سے وابستگی کے مسئلے کو بہت اہمیت دیتا ہے جو کہ تمام ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے اور بین الاقوامی امن اور استحکام کو مضبوط بنانے، بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ ہتھیاروں اور جنگوں کے خطرات کو کم کرنے میں معاون ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...