امریکی سینیٹ میں افغانستان پر بل پیش کردیا گیا

0
188

واشنگٹن(این این آئی)امریکی سینیٹ میں افغانستان پر بل پیش کردیا گیا، میڈیارپورٹس کے مطابق 22 ری پبلکن سینیٹرز کی طرف سے پیش کیے گئے بل میں کہا گیا ہے کہ طالبان کا ساتھ دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، پاکستان سمیت طالبان کو مدد دینے والی ریاستوں اور غیر ریاستی افراد کی نشاندہی کی جائے۔طالبان نے دوحہ معاہدے کی شرائط پوری نہیں کیں، بل پاس ہونے کے تین ماہ میں افغانستان پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بل میں افغانستان پر خصوصی ٹاسک فورس بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔بل میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر طالبان پر پابندیاں لگائی جائیں اور افغانستان میں انسداد دہشت گردی کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔