ملک میں ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان

0
226

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ ملک میں ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے، ویکسین مہم کو آگے لے کر چلنا ہے۔وفاقی وزیر اسد عمر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک میں ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے، ویکسین مہم کو آگے لے کر چلنا ہے، 12 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ویکسینیشن کی اجازت دی ہے۔فیصل سلطان نے کہا کہ حاملہ خواتین بھی ویکسین لگوا سکتی ہیں، جبکہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے بچوں کی ویکسینیشن ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فارما شعبے کی برآمدات بڑھانا اہم معاملہ ہے، وزیرِ اعظم فارما برآمدات بڑھانے کے خواہش مند ہیں، پاکستان کی کچھ فارما کمپنیز عالمی معیار کو پہنچ چکی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ فارما سیوٹیکل کی برآمدات کو معیار میں بہتری لا کر بڑھایا جاسکتا ہے، ادویات تک رسائی آج بھی ایک مسئلہ ہے، ضروری ادویات تک رسائی ممکن بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔