کے الیکٹرک سستی بجلی کا پلان جلد جمع کرائے، چیئرمین نیپرا کی ہدایت

0
258

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی ہے کہ کے الیکٹرک اپنا سستا بجلی کا پلان جلد نیپرا کو جمع کرائے اور گیس کی فراہمی کے معاہدے پر اجلاس بلائے، جس میں نیپرا کے نمائندے شریک ہوں گے۔نیپرا میں کے الیکٹرک کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کی جبکہ ممبر سندھ نیپرا رفیق شیخ، کے الیکٹرک حکام اور امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن پیش ہوئے۔کے الیکٹرک نے درخواست اگست کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی ہے، کے الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی 98 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کر رکھی ہے۔دورانِ سماعت کے الیکٹرک حکام نے موقف اپنایا کہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اضافہ تقریباً 98 پیسے فی یونٹ بنتا ہے، بجلی کی قیمت میں اضافے کی وجہ ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔نیپرا حکام نے کہا کہ کے الیکٹرک نے زیادہ صلاحیت والے پلانٹ کم چلائے۔کے الیکٹرک کے سی ایف او عامر غازیانی نے کہا کہ ہمیں گیس کم پریشر پر ملی، ہم تمام ادائیگیاں بر وقت کر رہے ہیں، سوئی سدرن گیس پریشر کو یقینی بنائے۔چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ متعدد بار کہا ہے کہ سوئی سدرن سے گیس فراہمی کے معاہدوں کو حتمی شکل دیں، یہ معاہدہ کر لیں ورنہ ہم کے الیکٹرک کے پیسے کاٹنے شروع کر دیں گے، گیس فراہمی سے متعلق معاہدوں کو حل کریں۔سی ایف او کے الیکٹرک نے کہا کہ سوئی سدرن کا بورڈ معاہدہ کرنے کو تیار نہیں۔ممبر نیپرا سندھ رفیق شیخ نے کہا کہ صارفین کے الیکٹرک کے فیول کے مسائل کا بوجھ کیوں برداشت کریں؟ 2012ء سے صارفین بوجھ برداشت کر رہے ہیں