واشنگٹن(این این آئی)امریکی ادارے نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک)کے تحت چینی ترقیاتی فنانسنگ کا ایک بڑا حصہ ایسے قرضوں پر مشتمل ہے جو گرانٹس کے برعکس کمرشل ریٹ پر ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ ریسرچ لیب کی رپورٹ میں بیجنگ کے عالمی ترقیاتی پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا گیا کہ سی پیک کے تحت چینی قرضے توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں بالترتیب 95.2 فیصد اور 73 فیصد ہیں۔چین نے 2000 اور 2017 کے درمیان پاکستان کے لیے 34.4 ارب ڈالر کے ترقیاتی فنانس کا وعدہ کیا۔اسلام آباد، چین کے بیرون ملک ترقیاتی فنانسنگ کا 7واں سب سے بڑا وصول کنندہ ہے اور اس وقت 27.3 ارب ڈالر مالیت کے 71 منصوبے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 13.2 سال کی میچورٹی کے ساتھ اوسط قرض کے لیے شرح سود 3.76 فیصد ہے (جب سود کے ساتھ مکمل ادائیگی باقی ہے)اور 4.3 سال کی رعایتی مدت شامل ہے۔اس کے علاوہ رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ پاکستان نے چین کے تمام ترقیاتی فنانس کا تقریبا آدھا حصہ برآمد کنندہ کے کریڈٹ کی شکل میں حاصل کیا ہے۔چین کی جانب سے پاکستان کو 40 فیصد قرضے دینے کا حکم سرکاری کمپنیوں، سرکاری بینکوں، خصوصی مقاصد کی گاڑیوں، مشترکہ منصوبوں اور نجی شعبے کے اداروں کو دیا گیا ہے۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ یہ چینی قرضے حکومت کے کھاتے میں ظاہر نہیں کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق حکومت نے کچھ معاملات میں خود مختار ضمانتیں جاری کی ہیں، اس کا مطلب ہے کہ اگر غیر سرکاری قرض دہندگان اپنی مالی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے مناسب آمدنی پیدا کرنے میں ناکام رہے تو قومی خزانہ قرضوں کی ادائیگی کرے گا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دوسری صورت میں حکومت نے قرض لینے والوں کو ایکویٹی پر ضمانت کی واپسی فراہم کی ہے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...