کراچی(این این آئی) پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ ریما خان نے ہالی ووڈ گانے پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔پاکستان کی سینئر اداکارہ ریما خان نے انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بھارتی گانے پر رقص کر رہی ہیں اور ویڈیو کو سلو موشن میں چلایا گیا ہے۔ ویڈیو میں ریما خان نے مشرقی لباس زیب تن کر رکھا ہے جبکہ ہیل پہنی ہوئی ہے۔ریما خان نے شیئر کردہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ زندگی ایک افسانہ ہے لیکن اگر آپ اسے محسوس کرنا چاہتے ہیں تو آپ کی آنکھوں کا کھلا ہونا ضروری ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ ریما خان 27 اکتوبر 1971 کو پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہوئیں، ان کا اصلی نام سمینہ خان ہے۔ریما خان 1990 کی دہائی کے دوران پاکستان کی مشہور فلمی اداکاراؤں میں سے ایک تھیں، ریما نے 1990 میں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ انہوں نے لالی وڈ کو کئی سپرہٹ فلمیں دیں، انہیں 23 مارچ 2019 کو پاکستانی سینما میں شراکت کے لیے صدر پاکستان کی جانب سے تمغائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔
مقبول خبریں
وفاقی حکومت کی بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ...
محسن نقوی کی بھارتی حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت
راولپنڈی(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول
کراچی (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک...
سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام
دمشق(این این آئی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں...
سٹار لنک کے استعمال کی اجازت پر سعودی عرب کامشکور ہوں،ایلون مسک
ریاض ، نیویارک(این این آئی)امریکی کاروباری شخصیت ٹیسلا اور ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ وہ سٹار لنک کے استعمال...