حکومت کے تمام انتظامات و اختیارات امارتِ اسلامی کے پاس ہیں، سہیل شاہین

0
199

کابل(این این آئی)طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ کابل انتظامیہ کا اب کوئی وجود نہیں رہا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے یہ بات کہی ۔اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے تمام انتظامات و اختیارات امارتِ اسلامی کے پاس ہیں۔ترجمان طالبان سہیل شاہین کا یہ بھی کہنا تھا کہ امارت اسلامی ہی افغان عوام کی واحد اور حقیقی نمائندہ ہے۔