لاہور( این این آئی) وفاقی حکو مت نے کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ کر لیا ،پاکستان سٹیزن پورٹل پرکسانوں کے لئے خصوصی کیٹیگری الاٹ کردی گئی ،وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے صوبائی حکومتوں کو بھی خصوصی ہدایات جاری کرکے123 سرکاری افسران کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں ۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ افسران کسانوں کی شکایات کے فوری حل کے لیے اقدامات کریں،کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے تمام صوبائی حکومتوں کو جاری مراسلے میںکہا گیاہیکہ کسان اپنے مسائل براہ راست سٹیزن پورٹل پر درج کروا سکیں گے،کسانوں کو سرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔ وزیر اعظم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹریز کسانوں کے مسائل کے حل پر افسران کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ مرتب کریں،تمام صوبوں میں کسانوں کے مسائل کے لئے 123 سرکاری افسران کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔خیبر پختونخواہ کے 43 ،پنجاب کے 57 بلوچستان12،سندھ4،وفاق4،آزادکشمیر2اور گلگت میں 1 سرکاری افسر کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔کسان کارڈ ،کھاد، بیج، پانی کی چوری، فصل، اجناس کی قیمتوں پر شکایات درج کروا سکیں گے۔کسانوںکے 52مسائل کا ادراک بروقت ممکن ہو سکے گا۔وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ کسانوں کی آگاہی کے لیے ضلعی سطح پر مہم بھی چلائی جائے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...