اسلام آباد(این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ڈالر اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں شیری رحمن ے کہاکہ ڈالر اور پیٹرول کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں، خدشہ ہے ڈالر کی قیمت 172 روپے اور پیٹرول 123 روپے سے بھی تجاوز کر جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ آئے ایم ایف سے مذاکرات سے پہلے ڈالر اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کس بات کی نشاندہی ہی؟ ۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ رواں ماہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، تباہی سرکار پیٹرول کی قیمتوں میں مزید 5 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ نائب صدر پیپلز پارٹی نے کہاکہ یہ حکومت پہلے ہی 3 سالوں میں پیٹرول کی قیمتوں میں 28 روپے کا اضافہ کر چکی ہے، ڈالر اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا طوفان لے آئے گا۔ انہوںنے کہاکہ تبدیلی کی سونامی اب مہنگائی کی سونامی بن چکی ہے، عالمی ادارے پہلے ہی ملک میں شدید مہنگائی کی پیش گوئی کر چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بے رحم اور نااہل حکمرانوں کو عوام پر اب رحم کرنا چاہئے،ان کی نااہلی کی وجہ سے عوام کی زندگی مشکل ہو گئی ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...