طویل عرصہ خسارے کے بعدپاکستان ٹیلی ویژن 1.3 ارب روپے منافع کما رہا ہے، فواد چورہدر ی

0
198

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ایک طویل عرصہ خسارے کے بعداس سال پاکستان ٹیلی ویژن 1.3 ارب روپے منافع کما رہا ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کے التواء کی وجہ سے ہمارا تیس کروڑ کا نقصان ہوا،اگلے سال مجھے امید ہے کہ ہم منافع کے تمام ریکارڈ توڑ لیں گے،پی ٹی وی کی مینجمنٹ اور ورکرز کو اس کارکردگی پر مبارکبادپیش کرتا ہوں