ملک میں بجلی کی پیداوار کا نہیں ٹرانسمیشن کا مسئلہ ہے،وزیرتوانائی

0
184

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار کا نہیں ٹرانسمیشن کا مسئلہ ہے، مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کا 3 بار ٹیسٹ کیا گیا ہے۔سندھ کے شہر مٹیاری سے لاہور تک 886 کلو میٹر طویل 600 کے وی کی بجلی کی نئی ٹرانسمیشن لائن کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیرِ اعظم عمران خان کے علاوہ وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر اور چینی سفیر نونگ رونگ بھی شریک ہوئے۔وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک ہماری معیشت کا اہم ستون ہے۔حماد اظہر ے کہاکہ سی پیک کے دیگر تمام منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔