کراچی (این این آئی) ڈرامہ سیریل ‘مقدر’ میں جاندار اداکاری کرکے لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین اداکار کی کیٹیگری میں نامزد ہونے والے فیصل قریشی مداحوں کو سرپرائز دینے والے ہیں۔فیصل قریشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اْنہوں نے سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ کے ساتھ جیکٹ زیب تن کی ہوئی ہے اور ساتھ ہی چہرے پر کالا چشمہ بھی پہنا ہوا ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر فیصل قریشی کے شو کے سیٹ کی ہے جوکہ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جاتا ہے۔اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ‘وہ بہت جلد ایک بڑا سرپرائز لیکر آرہے ہیں۔تاہم فیصل قریشی نے اس سرپرائز کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں دیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بیصبری سے اداکار کے سرپرائز کا انتظار کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سالانہ ایوارڈ شو ‘لکس اسٹائل’ میں اس برس جیو انٹرٹینمنٹ نے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔جیو ٹی وی اپنی بہترین پروڈکشن کے لیے ٹیلی ویڑن کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 25 نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ان ہی میں سے بہترین اداکار (ناظرین کا انتخاب) کی کیٹیگری میں فیصل قریشی کو ڈراما سیریل مقدر میں جاندار اداکاری کے باعث نامزد کیا گیا ہے۔ لکس اسٹائل ایوارڈز کی آفیشل ویب سائٹ پر ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے اورصارفین اپنے پسندیدہ اداکاروں کو ووٹ کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...