لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ انسان کو زندگی گزارنی نہیںبلکہ جینی چاہیے ،زندگی خدا کا بہت خوبصورت تحفہ ہے اور اسے گزارنے کیلئے بیزاری کا عنصر نہیںہوناچاہیے ۔ ایک انٹر ویو میںریشم نے کہا کہ ہرانسان کی زندگی میںاچھے اوربرے حالات آتے ہیں اس لئے صرف اچھے وقت میں خوش نہیں رہنا چاہیے بلکہ جب مشکلات حالات ہوںتب بھی اطمینان ہونا چاہیے اور رب کی ذات پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ میرے اوپر بڑے بڑے مشکل حالات آئے ہیںلیکن اس کے باوجود میںنے زندگی کو بھرپو ر طریقے سے انجوائے کیا ہے۔زندگی ایک بارملنی ہے پھر اسے کیوں کسی خوف ،تذبذب اور بیزاری کی نذرکیا جائے ۔ریشم نے کہا کہ میرے دوستوںکاحلقہ احباب بہت بڑا ہے اورمیری کوشش ہوتی ہے کہ ان کے ساتھ وقت گزاروں،میرے اردگرد جو بھی لوگ ہیں سب زندگی کو بھرپور انجوائے کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...