مسجد حرام میں ساونڈ سسٹم کے لیے 120 انجینئراورتکنیکی ماہرین مامورتعینات

0
400

مکہ مکرمہ(این این آئی)الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے نے مسجد حرام اور حرم مکی میں صوتی نظام کو ٹھیک رکھنے کے لیے 120 انجینئر اور تکنیکی ماہرین تعینات کیے ہیں جو مسجد کے اندرونی اور بیرونی مقامات میں ساونڈ سسٹم کو مربوط اور بہتر بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔ مسجد کے اندرونی اور بیرونی احاطے میں مجموعی طور پر 6 ہزار اسپیکر لگائے گئے ہیں جنہیں جدید ترین اور ڈیجیٹل ساونڈ سسٹم کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد حرام کی آپریشن اینڈ مینٹیننس کی عمومی انتظامیہ نے آڈیو آپریٹنگ سسٹم کے لیے دو مقامات پر ساونڈ سسٹم نصب ہیں۔ ایک سسٹم مسجد حرام کی دوسری توسیع کے مقامات میں نصب ہے جب کہ اس کا ایک ذیلی نظام مسعی کے مقام پر نئے ایمپلیفائر کے ماتحت ادارہ سے منسلک ہے۔