عید میلاد النبیۖ کوہم ایمان کاحصہ سمجھ کرمنا تے ہیں’مجاہد عبدالرسو ل

0
330

لاہور( این این آئی)صدر سنی تحریک پنجا ب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہاہے کہ عید میلاد النبیۖ کوہم ایمان کاحصہ سمجھ کرمنا تے ہیں، اتبا ع رسولۖ میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے،نبی کریمۖ کا اسوہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے،نبی کر یمۖ کی سیرت اور حیات طیبہ پوری انسانیت کیلئے سر چشمہ رشد د ہدایت ہے۔ ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے سنی تحریک بادمی باغ کے زیراہتمام جشن عید میلادالنبیۖ کے سلسلے میں جلو س کے شرکا ء سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا،اس موقع پر علامہ شیر محمد مجتبا ئی ، مفتی شفا قت ہمد می ، مو لا نا سر فرار سیالو ی، قادری غضنفر سلطانی، مفتی محمد رمضان قادری، علامہ عبد الرو ف قادری ، مفتی عبدالجلیل قادری ، محمد اظہر قادری ،سید با بر شاہ و دیگر سنی تحریک کے رہنما ئو ں بھی موجود تھے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ عید میلاد النبیۖ کی مخا لفت کرنے والے عوام کو گمراہ کرنے سے باز آ جا ئیں اور میلاد ریلیو ں کے راستے میں رکاو ٹ بننے کی کو شش نہ کر یں۔ہم پر امن ضرور ہیں مگر اپنے پیارے نبیۖ کی عز ت اور حرمت کیلئے اپنی جانیں قربان کر نا سعاد ت سمجھتے ہیں۔ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ہم نے ہر مو ڑ پر حکمرانو ں سے تعائو ن کیا دہشتگردی کیخلا ف سب سے زیادہ سنی تحریک نے قر بانیاں پیش کیں اس لیے ہمارے راستے میں روکاو ٹیں کھڑی کرنے کی بجائے انتظامیہ میلاد ر یلیو ں کیلئے استقبا لی کیمپ لگائے ۔سرکارۖ کامیلاد ہر گلی گلی محلے محلے منایا جا رہاہے اور قیامت تک منایا جا تا رہے گا۔