پاکستان میں کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والوں کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوزکرگئی

0
226

لاہور( این این آئی) پاکستان میں کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والوں کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوزکرگئی جبکہ مکمل ویکسی نیشن والوں کی تعداد 3 کروڑسے زائد ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ و وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہکم سے کم ایک ویکسین لگانے والوں کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوزکرگئی جبکہ گزشتہ روزمکمل ویکسی نیشن والوں کی تعداد 3 کروڑسے زائد ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 31دسمبرتک7کروڑافرادکی ویکسی نیشن ہدف حاصل کیاجائے گا۔ انہوںنے کہاکہ عوام سے اپیل ہے کہ جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی وہ آج ہی لگوائیں۔