لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے خود اعتراف کیا ہے کورونا ویکسین کے جعلی اندراج ہو رہے ہیں ،یاسمین راشد کے مطابق کورونا ویکسین کی 9ہزار 474فیک اندراج ہوئے ،کورونا ویکسین کے جعلی اندراج میں پنجاب کا سرفہرست ہونا باعث تشویش ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ویکسین کے جعلی اندراج پر12مقدمات درج ہوئے،8لوگ گرفتار ہوئے ،79انکوائری کے بعد لوگ معطل ہوئے ،جعلی حکومت کے ہر کام میں جعلسازی اور دونمبری ہورہی ہے ۔یاسمین راشد پہلی وزیر ہیں جنہوںنے میڈیا پر جعلسازی کا اعتراف کیا ہے ،اس جعلسازی کا اعتراف کرنے یاسمین راشد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ایسی ہی جعلسازی ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں ہورہی ہے ،لاہور شہر میں ہی ایک ہفتے میں 600سے زائد ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،لاہور میں اس وقت ڈینگی کے رپورٹ کیسز کی تعداد 1600سے تجاوز کرگئی ہے ،یہ لوگ کورونا پر قابو نہیں پاسکے تو ڈینگی کیسے کنٹرول کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے پنجاب حکومت کو ڈینگی کنٹرول کرنے کا فارمولہ شیئر کیا تو انہوں نے مذاق اڑایا،اس حکومت کیلئے لوگوں کی جانیں مذاق بن چکی ہیں ،لوگ بھوک سے مریں،کورونا سے مریں یا ڈینگی سے مریں ان کو کوئی فکر نہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...