سپریم کورٹ،اقلیتی کمیشن سےایک ماہ میں رپورٹ طلب

0
275

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے اقلیتوں کے حقوق سے متعلق عملدرآمد کیس میں اقلیتی کمیشن سے عملدامد سے متعلق ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرتے ہو ئے وفاقی حکومت،وزارت مذہبی امور اور وزارت تعلیم کو اقلیتی کمیش سے تعاون کرنے کی ہدایت کی ۔ جمعہ کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔اقلیتی کمیشن کے چیئرمین شعیب سیڈل عدالت میں پیش ہوئے اور کہاکہ وفاقی حکومت اور وزارت مذہبی امور تعاون نہیں کر رہی۔ انہوںنے کہاکہ اقلیتی کمیشن کو حکومتی محکموں کے عدم تعاون کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔ وکیل اقلیتی برادری نے کہاکہ عملدرآمد بینچ کی ذمہ داری ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کروائے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ نیشنل کمیشن نے ایک ڈرافٹ تیار کیا ہے