اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ 15جنوری تک سابق وزیر اعظم نوازشریف جیل میں ہونگے ،وزیراعظم عمران خان کرپٹ ٹولے کے احتساب کیلئے پرعزم ہیں،ان کو نہیں چھوڑینگے ،لوٹا گیا پیسہ بھی وصول کرینگے ،کراچی واقعہ کے حوالے سے مریم نواز اور سندھ حکومت کے بیانات متضاد ہیں ،شاہی خاندان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے ،یہ لوگ بھول گئے انہوں نے اپنے دور میں ماڈل ٹاؤن واقع میں خواتین کیساتھ کیا سلوک کیا؟ان لوگوں کی جانب سے محترمہ بے نظیر بھٹو کی کردار کشی سے سب واقف ہیں،یہ آپس میں جو ایک دوسرے کے ساتھ کھیل رہے ہیں اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں۔جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ گزشتہ روز رات کو ہر چینل فوٹیج دکھائی گئی، کسی میڈیا ہاوس نے نہیں دکھایا کہ کہیں پر دروازہ ٹوٹا کہیں پر کھینچا تانی ہوئی، کیپٹن صفدر بڑے پروٹوک میں گاڑی میں بیٹھے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز اضطراب میں لگ رہی ہیں، مریم نواز نے آج متضاد باتیں کیں
مقبول خبریں
پہلی ملاقات میں ہی ماہین سے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا، شہریار منور
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے کہا ہے کہ وہ پہلی ملاقات میں ہی سمجھ گئے تھے ماہین ہی...
بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمارجمعہ کی صبح چل بسے
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار منوج کمار 87سال کی عمر میں جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا...
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...