وزیراعلیٰ پنجاب نے گاڑیوں کی بائیومیٹرک خریدو فروخت کی سمری منظور کر لی

0
254

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب نے گاڑیوں کی بائیومیٹرک خریدو فروخت کی سمری منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے جعل سازی روکنے کیلئے گاڑیوں کی بائیومیٹرک خریدو فروخت کی سمری منظور کر لی۔ محکمہ ایکسائز اسلام آباد کی طرز پر گاڑیوں کی خریدو فروخت کے بائیو میٹرک کرے گا۔سیکرٹری ایکسائز وقاص علی محمود کے مطابق پنجاب میں گاڑیوں کی خریدو فروخت انگوٹھا لگا کرہو سکے گی۔ نئے سسٹم کو نادرا کے نظام سے منسلک کیا جائیگا، اس فیصلے سے گاڑیوں کی جعل سازی رونے میں مدد ملے گی ۔