اسلام آباد (این این آئی) G-14 الاٹی ایسوسی ایشن نے وزیراعظم سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ڈی جی اتھارٹی کو ناقص کارکردگی پر فوراً معطل کیا جائے کوئی ٹیکنیکل آفیسر مقرر کیا جائے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کروائے تاکہ جھنگی سیداں کے کیس کا فیصلہ ہو سکے اور ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے۔ قبضہ مافیا سے فی الفور زمین وگزار کروائی جائے ۔ ان تبدیلیوں سے وزیراعظم کے وژن جو کہ 50 لاکھ گھروں کا ہے کو پورا کرنے میں تقویت ملے گی۔ منگل کو متاثرین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بے گھر ریٹائرڈ وفاقی ملازمین کیلئے سیکرٹری جی 14 جو کہ تقربیاً پانچ ہزار پلاٹوں پر مشتمل ہے 2004 ء میں لانچ کی ، 17 سال کا عرصہ گزر جانے کے باجود ابھی تک اتھارٹی کی نااہلی ، ناقص کارکردگی ،رشوت خوری اور قبضہ مافیا کے ساتھ ملی بھگت کیوجہ سے الاٹی پلاٹ کا قبضہ حاصل کرنے سے محروم ہیں جبکہ ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ ٹھیکدار جو کہ 2012 سے اس سائٹ پر کام کر رہا ہے مبینہ طور پر اتھارٹی کی رشوت خور سٹاف کے ساتھ مل کر اوور پیمنٹ لے چکا ہے اور اب حکام کی عدم دلچسپی اور بدنیتی کی وجہ سے بہت آہستہ کام ہو رہے ہیں ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اتھارٹی کو واضح طور پر ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی قابضین سے جگہ خالی کروا کر ترقیاتی کا جلد مکمل کیا جائے ۔ موجودہ ڈی جی اتھارٹی اپنی نااہلی کی وجہ سے اس پر عمل کرنے میں نکام رہے ہیں ۔ جھنگی سیداں کے کچھ غیر قانونی قابضین نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے سٹے آرڈر لے رکھا ہے اس پر کورٹ نے 16 جون کو دو ہفتے کے اندر رپورٹ کورٹ میں جمع کروانے کا کہا لیکن کوئی عمل نہیں ہوا۔ یہاں تک سینیٹ کمیٹی کی میٹنگ 5 ستمبر کو ہوئی اور اتھارٹی نے ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ کورٹ میں جمع کروانے کی یقین دہانی کروائی جس پر ابھی تک عمل ہونا باقی ہے چند ایک الاٹی کو جو پلاٹ دیئے گئے ہیں وہاں گیس ، بجلی ،واٹر سپلای اور سیوریج نہ ہونے کے برابر ہے ۔ اتھارٹی کا سٹاف اپنی تنخواہیں اور دوسری مراعات جو کہ گورنمنٹ ملازمین سے کئی گنا زیادہ ہے الاٹی کے فنڈ سے وصول کر رہا ہے جبکہ ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ اتھارٹی کی سیکیورٹی کا یہ حال ہے کہ G-14/1 میں اتھارٹی کے پلاٹ پر غیرقانونی ترقیاتی کام رورل پروگرام کے تحت کنکریٹ راستے بنائے جا رہے ہیں جو کہ سراسر گورنمنٹ کے فنڈ کا ضیاع ہے یہ سارا کام اتھارٹی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ہو رہا ہے ۔ ہم نے اتھارٹی کی ناکامیوں کے بارے میں وفاقی وزیر اور دوسرے افسران کو آگاہ کیا لیکن تاحال کوئی پیش رفت نظر نہیں آئی ۔ لوکل ایمن این اے وفاقی وزیر اسد عمر جو کہ پچھلے 8 سال سے اس حلقہ کی نمائندگی کر رہے ہیں یہ مسئلہ جان بوجھ کر انکی عدم دلچسپی کی وجہ سے ہو رہا ہے ۔ ہم نے اتھارٹی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ہو رہا ہے ہم نے اتھارٹی کی ناکامیوں کے بارے میں وفاقی وزیر اور دوسرے افسران کو آگاہ کیا لیکن تاحل کوئی پیش رفت نظر نہیں آئی۔لوکل ایم این اے وفاقی وزیر محترم اسد عمر صاحب جو کہ پچھلے 8 سال سے اس حلقہ کی نمائندگی کر رہے ہیں یہ مسئلہ جان بوجھ کر انکی عدم توجہ کا شکار ہے ۔ بلکہ افسوس ناک امر ہے کہ وہ اور ان کے کچھ ساتھی ناجائز قبضہ گروپ کی حمایت کر رہے ہیں ۔ یہ یاد رہے کہ وفاقی ملازمین اسلام آباد میں ووٹروں کا گڑھ ہیں ۔ انکے مسائل کو نظر انداز کرنا لوکل ایم این اے کیلئے مستقبل میں اچھا ثابت نہ ہو گا۔ یہ یاد رہے کہ G-14 میں بہت سارے اورسیز پاکستانیوں نے پلاٹ حاصل کررکھے ہیں جو پاکستان کیلئے قیمتی زرمبادلہ کا ذریعہ بھی ہیں سیاسی دبائو اور نالائق انتظامیہ نے 17 سال سے G-14 کے مسائل کو الجھا رکھا ہے ۔ G-14 الاٹی ایسوسی ایشن وزیراعظم سے اپیل کرتے ہیں کہ موجودہ ڈی جی اتھارٹی کو ناقص کارکردگی پر فوراً معطل کیا جائے کوئی ٹیکنیکل آفیسر مقرر کیا جائے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کروائے تاکہ جھنگی سیداں کے کیس کا فیصلہ ہو سکے اور ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے۔ قبضہ مافیا سے فی الفور زمین وگزار کروائی جائے ۔ ان تبدیلیوں سے وزیراعظم کے وژن جو کہ 50 لاکھ گھروں کا ہے کو پورا کرنے میں تقویت ملے گی۔ الاٹی جو 17 سال سے اس انتظار میں (1200 اللہ کو پیارے ہو گئے) اور اپنی ساری جمع پونجی اتھارٹی کو دے چکے ہیں اور کرائے کے مکانوں میں رہ رہے ہیں ان کو مکان بنانے کو موقع ملے گا۔ ایک اندازے کے مطابق ترقیاتی کاموں کی سست رفتاری اور الائٹیوں کو پلاٹوں کا نہ ملنا 4 بلین روپے کا سالانہ معاشی نقصان ہو رہا ہے۔ ہمارے مطالبات نہ قبول ہونے کی صورت میں اگلا قدم جلسے جلوسوں اور مظاہروں کی صورت میں ہو گا ۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...