ابوظبی(این این آئی)ابوظبی کی ملکیتی اتحاد ائیرلائنز کی سنگاپور جانے والی پرواز میں صرف ایک شخص نے سفر کیا ہے۔،میڈیارپورٹس کے مطابق مسافر نے خود ٹویٹر پرانکشاف کیا کہ وہ پورے طیارے میں واحد مسافر تھا۔اس کے بعد سے وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے۔سنگاپورمیں کاروبارکرنے والے ناروے کے شہری ایلکس سوانیویک نے سوشل میڈیا پر اپنے سفری تجربے کو دستاویزی شکل دی ۔وہ بتاتے ہیں کہ کس طرح پرواز کے عملہ نے اعلان کیا اور کس طرح ان کا سنگاپور میں آمدپروالہانہ استقبال کیا گیا۔ان کا چانگی ہوائی اڈے پر یہ کہ کرخیرمقدم کیا گیا،صبح بخیر، مسٹرالیگزینڈر۔ سنگاپور میں خوش آمدید۔طیارے کے عملہ کے ساتھ تنہاسفر سوانیویک کا ایک ایسا خوشگوار تجربہ رہا ہے کہ انھوں نے اس کو100 فی صد سچ اور 120 فی صد اصلی قراردیا ہے۔سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ کی پرواز کی معلومات کے مطابق اس دن اس روٹ پرچلنے والی واحد تجارتی پرواز اتحاد ایئرویزہی کی تھی۔اس کے بوئنگ ڈریم لائنر میں 336 تک مسافر بیٹھنے کی گنجائش ہے۔