برسلز(این این آئی) فیس بک،انسٹاگرام اور واٹس ایپ سروسز کی گھنٹوں کی تعطلی کے بعد دنیا بھر میں لاکھوں سوشل میڈیا صارفین کو مشکل کا سامنا کرنا پڑاہے ۔ اس الجھن کے بعد یورپی یونین نے کہا ہے کہ جو مسئلہ پیش آیا اس نے مزید متبادل کمپنیوں کی ضرورت ظاہر کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ فیس بکپراب مزید بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ چاہے یہ کمپنی کتنی بڑی ہی کیوں نہیں مگر اب اس کے متبادل کی بھی ضرورت ہے۔یورپی یونین کے مسابقتی کمشنر مارگریٹ ویسٹیگر نے کہا کہ بندش نے چند بڑی کمپنیوں پر انحصار کرنے کے نتائج ظاہر کردیے ہیں۔ اب ان کمپنیوں کے متبادل اور مقابلے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ ہم ٹیکنالوجی مارکیٹ میں متبادل اور آپشن چاہتے ہیں اور ہمیں چند بڑے کھلاڑیوں پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے وہ جو بھی ہوں۔ یہ ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کا ہدف ہے۔ویسٹیگرنے پچھلے سال ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کے نام سے مسودے کی تجویز پیش دی تھی جس میں ایمیزون ، ایپل ، فیس بک اور گوگل کے ممنوعہ اور مجوزہ امور کی فہرست مرتب کی گئی تھی تاکہ وہ اپنے بنیادی کاروباری ماڈل کو تبدیل کر سکیں اور مزید مقابلے کی اجازت دی جا سکے۔یہ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز فیس بک پر آنے والی بندش نے کمپنی کے 3.5 بلین صارفین کو اس کی سوشل نیٹ ورکنگ اور میسجنگ سروسز جیسے واٹس ایپ ، انسٹاگرام اور میسنجر تک رسائی سے محروم کر دیا۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...