چینی صدر کی تائیوان سے متعلق معاہدے کی پاسداری کرنے کی یقین دہانی ،امریکی صدر

0
192

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے تائیوان سے متعلق معاہدے کی پاسداری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے اپنے چینی ہم منصب صدر شی جن پنگ سے بات چیت کی ہے اور وہ تائیوان کے حوالے سے معاہدے کی پاسداری کریں گے۔وائٹ ہائوس میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ میں نے تائیوان سے متعلق صدر شی جن پنگ سے بات کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ ہم نے اتفاق کیا کہ ہم تائیوان معاہدے کی پاسداری کریں گے۔ ہم اسی موقف پر ہیں۔ اور ہم نے یہ بھی واضح کر دیا کہ مجھے نہیں لگتا کہ انہیں اس کی پاسداری کرنے کے علاوہ کچھ اور کرنے کی ضرورت ہے۔