واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں کی جانے والی نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا سے تحفظ کی فائرز و بائیو این ٹیک کی ویکسین کی افادیت دوسرے ڈوز لگنے کے 6 ماہ بعد نصف ہوجاتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے قبل کی جانے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ فائزر کی ویکسین کی افادیت 6 ماہ بعد صرف 12 فیصد کم ہوجاتی ہے مگر نئی تحقیق کے نتائج نے سب کو حیران کردیا۔ فائزر اور امریکی طبی تحقیقاتی ادارے کیسر کی جانب سے ویکسین لگوانے والے 34 لاکھ افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، جس سے معلوم ہوا کہ مجموعی طور پر ویکسین فائدیمند رہتی ہے، تاہم اس کی افادیت میں نمایاں کمی ہوجاتی ہے۔تحقیق کے نتائج طبی جریدے میں شائع کیے گئے، جن میں بتایا گیا کہ فائزر کی افادیت دوسرا ڈوز لگنے کے ایک ماہ بعد ہی کم ہونا شروع ہوجاتی ہے اور 6 ماہ بعد اس کی افادیت نصف تک کم ہوجاتی ہے۔ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ فائزر کی ویکسین کی افادیت کورونا کے مختلف اقسام میں مختلف سطح پر کم ہوتی ہے، تاہم مجموعی طور پر وہ تحفظ فراہم کرتی ہے۔ڈیٹا کے مطابق فائزر ویکسین لگوانے والے افراد اگرچہ افادیت کم ہوجانے پر 6 ماہ بعد وبا کا شکار ہو سکتے ہیں، تاہم پھر بھی وہ مجموعی طور پر محفوظ رہیں گے اور انہیں ہسپتال داخل کرانے کی نوبت نہیں آئے گی۔ڈیٹا میں بتایا گیا کہ فائزر کی ویکسین کی افادیت 6 ماہ بعدد 88 سے کم ہوکر 47 فیصد رہ جاتی ہے، تاہم ویکسینیشن کروانے والے افراد میں وبا کی خطرناک علامات نہیں آتیں اور وہ ہسپتال جانے سے محفوظ رہتے ہیں۔ڈیٹا کے مطابق ویکسین لگوانے کے بعد کورونا کے مریضوں کے مرنے کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں۔
مقبول خبریں
سید یوسف رضا گیلانی کا دیوالی کے موقع پر پاکستان کی ہندو برادری کو...
اسلام آباد(این این آئی)قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دیوالی کے موقع پر پاکستان کی ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے۔ جمعرات...
وزیراعظم کا جامِ شہادت نوش کرنے والیپاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے...
صدر کا بنوں میں خوارج دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنیوالے...
اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک...
محسن نقوی کا8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں کامیاب آپریشن میں 8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے...
اس حکومت کو کوئی ساکھ نہیں ، یہ زیادہ دیر نہیں چل سکتی: اسد...
پشاور(این این آئی) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی۔نجی ٹی...