پاکستان سائنس فاونڈیشن ایک ایسے پروگرام کا آغاز کرنے جا رہی ہے جو میری نظر میں گیم چینجر ہو گا، وزیر اطلاعات

0
234

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ پاکستان سائنس فاونڈیشن ایک ایسے پروگرام کا آغاز کرنے جا رہی ہے جو میری نظر میں گیم چینجر ہو گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہاکہ 450 گورنمنٹ اسکولز کو STEM (سائنس، ٹیکنالوجی، انجنئرنگ اور میتھس) اسکولز میں تبدیل کرنے کا منصوبہ میں نے اس لئے ڈیزائین کیا کہ جب تک سرکاری اسکول ماڈرن نہیں ہوں گے ملک نہیں بدل سکتا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ مجھے بہت خوشی ہے کہ تاخیر کے باوجود یہ منصوبہ آج حقیقت بننے جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ انشاللہ ابتداء 450 اسکولز کے بعد زیادہ سے زیادہ اسکول اس ماڈل پر آجائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ یونیورسٹیز کو کہا گیا ہے کہ وہ اسکول adopt کریں اور سائنس کی تعلیم کا معیار اسکول لیول پر بہتر کریں۔