لارڈ واجد خان کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

0
205

اسلام آباد (این این آئی)برطانوی پارلیمنٹ کے پاکستانی نژاد رکن لارڈ واجد خان نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گہرے ،کثیرالجہتی دو طرفہ تعلقات ہیں، پاکستان، برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی ،تجارتی و سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مجھے اپنے حالیہ دورہ برطانیہ کے دوران برطانوی وزیر خارجہ لز ٹرس سے ملاقات کا موقع ملا، میں نے برطانوی ہم منصب کو افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ دورہ برطانیہ کے دوران میری برطانوی پارلیمنٹ کی فارن ریلیشنز اور ڈیفنس کمیٹیوں کے سربراہان کے ساتھ خصوصی ملاقاتیں ہوئیں،برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اجاگر کرنے کے حوالے سے پاکستانی نڑاد برطانوی ہارلیمنٹیرینز کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ لارڈ واجد خان نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے حالیہ دورہ برطانیہ اور برطانوی وزیر خارجہ لز ٹرس سمیت برطانوی ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ہونیوالی ملاقاتوں کو سراہا ۔لارڈ واجد خان نے پاکستان کو ہوائی سفر کے حوالے سے برطانوی ریڈ لسٹ سے نکلوانے کیلئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کوششوں کی تعریف کی