اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں آرڈینینس کے زریعے توسیع پر خدشات اور تحفظات ہیں۔ اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کو ملک بھر سے چیرمین نیب منصب کیلئے کوئی منصف نہیں مل رہا ؟۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب کا معاملہ جوڈیشنل کمیشن میں زیر التوا ہے ،سرکاری ادارے نیب کے چیئرمین کو آرڈیننس کے ذریعے 120 دن کی توسیع دینا سوالیہ نشان ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ ہائی کورٹس چیرمین نیب اور نیب کی جانبداری پر سوال اٹھاتی رہی ہیں ، نیب چیرمین اپنی ثابت شدہ جانبداری پر چیرمین برقرار رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ صدر مملکت کا فرد واحد کیلئے آرڈیننس پر دستخط کرنا عہدہ صدارت کی توقیر میں کمی کے مترادف ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ چیرمین نیب کو توسیع دینے کا کیا یہ مقصد ہے کہ ہیلی کاپٹر چینی، آٹا، پیٹرول، ادویات، بی آر ٹی، ایل این جی، رنگ روڈ، بلین ٹری سیکنڈلز نیب کے سرد خانے میں پڑے رہیں
مقبول خبریں
پی ٹی آئی احتجاج: پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں عمران...
اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہکلہ انٹرچینج کیقریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ بانی پی ٹی...
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...