اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان یورپی یونین فرینڈشپ فیڈریشن، پرویز اقبال لوسر نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، یورپی ممالک میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد مقیم ہےـجو دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، میری خصوصی ہدایات پر، دنیا بھر میں ہمارے سفارت خانے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے کوشاں ہیں۔پرویز اقبال لوسر نے وزیر خارجہ کو پاکـ ای یو فرینڈشپ فیڈریشن کی کارکردگی کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔وزیر خارجہ نے یورپی ممالک میں پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے پاکستان۔ یورپی یونین فرینڈشپ فیڈریشن، کی خدمات کو سراہا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میری اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل سمیت کء یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ سے سود مند ملاقاتیں ہوئیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں نے یورپی یونین ممالک کے وزرائے خارجہ کو افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ میں نے یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کی خدمت میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے جنگی جرائم کے ٹھوس شواہد پر مشتمل ڈوزیر پیش کیے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، یورپی یونین کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری کے فروغ کیلئے پر عزم ہے ۔ چیئرمین، پاکستان۔ یورپی یونین فرینڈشپ فیڈریشن، پرویز اقبال لوسر نے وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس میں شرکت اور اس موقع پر یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کو سراہا
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...