اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ حکومت صحت سے متعلق مسائل کے حل کے لئے ایک نیا قانون متعارف کروا رہی ہے، ایکٹ کے تحت ایک گورننگ بورڈ ملک کے دور دراز علاقوں میں صحت سے متعلق مسائل کا جائزہ اور ضرورت کے مطابق ڈاکٹرز اور عملے کی بھرتی کرے گا۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ایک ایسا قانون متعارف کرانے کے لیے کام کر رہی ہے جو طبی میدان کے مسائل کا ازالہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایکٹ کے تحت ایک گورننگ بورڈ ملک کے دور دراز علاقوں میں صحت کے حوالے سے مسائل کا جائزہ لے گا اور صورتحال کے مطابق طبی عملے اور ڈاکٹروں کی بھرتی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کو ملک کے مختلف علاقوں میں عوام کی صحت کو محفوظ بنانے اور ضروری انتظامات کو یقینی بنانے کا مکمل اختیار حاصل ہوگا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ بورڈ دور دراز علاقوں میں لوگوں کی دہلیز پر صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے گا، اس طرح شہروں میں موجود ہسپتالوں پر بوجھ کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...