وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، ملکی سیکورٹی، افغان صورتِ حال پر غور

0
249

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وزیرِ اعظم ہائوس میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیکورٹی و سلامتی، افغانستان کی تازہ صورتِ حال پر غور کیا گیا۔جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرائ، مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلا س کے بعد وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے وزیر اعظم ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں ملک اور افغانستان کی صورتِ حال پر بات چیت کی گئی۔اجلاس میں بارڈرز کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ہے، تمام ملکی حالات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کو در پیش ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان کو ایل او سی سمیت بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ بھی دی گئی۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان کے لیے پاکستان کی امن و استحکام کوششوں کا احاطہ بھی کیا گیا۔