اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ چوروں کو این آر او دے کر تباہی کا الزام دوسروں پر مت ڈالیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اس تباہی، ملک کی بربادی کا قصور وار صرف اور صرف عمران خان ہے ،پاکستان کی معاشی مشکلات عمران صاحب کی تین سال کی تاریخی کرپشن اور چوری کا تحفہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے 600 ارب کی چینی، 509 ارب کا آٹ، 800 کی ارب ایل این جی، 700 ارب کی دوائی چوری نہ کی ہوتی تو عوام آج مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں نہ پس رہے ہوتے ۔ انہوںنے کہاکہ 16000 ارب کا عمران صاحب قرض نہ لیتے تو یہی پیسہ سکولوں اور ہسپتالوں پہ خرچ ہو رہا ہوتا۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اپنی اور اپنے اے ٹی ایمز اور مافیا کی جیبیں نہ بھرتے تو آج عوام کو سستا آٹا ، چینی بجلی گیس دوائی مل رہے ہوتے۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے 74 سال میں اتنی تباہی نہیں آئی جو ان 3 سال میں عمران صاحب کی کرپشن چوری، نالائقی نااہلی سے آئی ہے،عمران صاحب کی لوٹ مار کے اثرات آنے والے دس سال تک قوم کو برداشت کرنے پڑیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ترقی کی شرح 5.8 فیصد، مہنگائی 3 فیصد والے ملک کو عمران صاحب کی تباہ کن کرپشن نے تنزلی کی دلدل میں دھکیل دیا،ایک ایسے ملک کو جہاں لوگوں کو روزگار مل رہا تھا، غربت اور غریبوں کی تعداد کم ہو رہی تھی، عمران صاحب کی تباہ کن کرپشن نے معاشی تباہی سے دو چار کر دیا ،ایک ایسے ملک کو جہاں دہشت گردی ختم ہو رہی تھی، سی پیک آ رہا تھا، ملکی قرضے ختم ہو رہے تھے، عمران صاحب نے دوبارہ ریورس گیئر لگا دیا ۔ انہوںنے کہاکہ ایک ترقی کرتے ملک کو عمران صاحب نے اپنی تباہ کن کرپشن سے ذلت و رسوائی اور تنزلی کی طرف دھکیلا ہے ،عوام اب عمران صاحب اور کرائے کے ترجمانوں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے،اپنے اعمال کا حساب دینا پڑے گا، عمران صاحب اور ان کے چور اے ٹی ایمز ملک پر مسلط نہ ہوتے تو آج پاکستان کی یہ حالت اور عوام کی زندگی اجیرن نہ ہوتی۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...