چینی صدر تائیوان کے ساتھ دوبارہ اتحاد کے لیے پرعزم

0
236

بیجنگ (این این آئی)چین کے صدر شی جن پنگ نے تائیوان کے ساتھ دوبارہ اتحاد کے عزم کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شی نے بیجنگ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرامن طریقے سے متحد ہونا پوری چینی قوم کے مفاد میں ہو گا۔ تائیوان پر اس وقت چین کا شدید سیاسی اور عسکری دبا ہے کہ وہ بیجنگ کی حاکمیت کو تسلیم کرے۔ تاہم تائے پے کی جمہوری حکومت نے اپنی آزادی کا دفاع کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تائیوان کے عوام ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ بیجنگ حکومت تائیوان کو ایک خود مختار ملک تسلیم کرنے کیبجائے چین کا ایک باغی صوبہ قرار دیتی ہے اور وہ دوبارہ اتحاد کے لیے کوشاں ہے۔ اس حوالے سے بین الاقوامی حلقوں میں کافی زیادہ تشویش پائی جاتی ہے۔