افغانستان میں شیعہ مسجد میں خودکش حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

0
262

کابل(این این آئی)افغانستان کے شہر قندوز کی ایک شیعہ مسجد میں ہونے والے خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد کم از کم پچپن ہو گئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ہونے والے اس خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق شیعہ اقلیتی برادری سے بتایا گیا ہے۔ دہشت گرد گروہ داعش نے اس خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ امدادی تنظیم ڈاکٹرز وِدآٹ بارڈرز کے مطابق اس حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ افغانستان سے امریکی اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی افواج کے انخلا کے بعد اس حملے کو سب سے ہولناک حملہ قرار دیا گیا ہے۔