متحدہ عرب امارات کے پانچ سال کے لیے سیاحتی ویزے کے آسان شرائط

0
166

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات میں شناخت اور شہریت کی وفاقی اتھارٹی نے غیر ملکیوں کو پانچ سال کی مدت کے سیاحتی ویزے کے لیے درخواست دینے کی اجازت دیدی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویزہ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے چار شرائط پر پورا اترنا ضروری ہے تاہم یہ شرائط بہت آسان ہیں۔ پہلی اور بنیادی شرط یہ ہے کہ ویزے کے لیے درخواست دینے والے شخص کے بنک میں گذشتہ چھ ماہ کے دوران 4 ہزار امریکی ڈالر کے برابر رقم رہی ہو۔ دوسری شرط اس کی ہیلتھ انشورنس ہے جب کہ پاسپورٹ کی ایک کاپی اورایک رنگین تصویر درکار ہے۔اتھارٹی نے بتایا کہ یہ سیاحتی ویزا تمام قومیتوں کے افراد کے لیے دستیاب ہے ، جس کے مطابق کوئی بھی فرد پانچ سال کی مدت کے کئی دوروں کے لیے انٹری پرمٹ حاصل کرسکتا ہے ، بشرطیکہ وہ ایک دفعہ 90 دن سے زیادہ کی مدت تک ملک میں رہے۔ سال کا حساب کتاب (پہلے ، دوسرے سے پانچویں سال تک)س ویزے کا استعمال کرنے کی تاریخ سے ہوگا۔ اگر کوئی شخص ملک میں 90 دن سے زیادہ قیام کی سالانہ مدت بڑھانا چاہتا ہے۔ایمریٹس ٹوڈے کے مطابق 180 دن سے زیادہ کی مدت تک امارات میں قیام کرتا ہے تو وہ امارات کے اندر قیام کی مدت بڑھانے کی درخواست جمع کر سکتا ہے۔ویب سائٹ پر اس ویزا کے لیے درخواست دہندگان سے مطالبہ کیا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام شعبوں خاص طور پر پیشے ، والدہ کا نام ،زیر استعمال فون ، ای میل اگر کوئی ہے اور مکمل پتا فراہم کریں۔ درخواست گذاروں کو تمام معلومات درست دینا ہوں گی۔ معلومات میں غلطی پر درخواست مسترد کردی جائے گی۔امارات کی سمارٹ حکومت نے اپنے الیکٹرانک پورٹل کے ذریعے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے تمام قومیتوں کے لیے ملٹی انٹری سیاحتی ویزوں کا نظام متعارف کرایا ہے