ریاض(این این آئی)اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مشن نے زور دیا ہے کہ شہریوں کے لیے سنگین خطرہ ہونے کے باعث حوثی ملیشیا کا محاسبہ کیا جائے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی مشن نے پیر کے روزواضح کیا کہ اس سلسلے میں سلامتی کونسل کو اپنی ذمے داری پوری کرنے کی ضرورت ہے۔مشن نے کہاکہ عالمی برادری کی خاموشی حوثیوں کو غلط پیغام بھیج رہی ہے۔ مملکت بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنی اراضی کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔اس سے قبل یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کی مشترکہ افواج کی کمان نے جمعے کے روز اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب میں جازان میں شاہ عبداللہ ہوائی اڈے کے نزدیک دھماکا خیز ڈرون طیارہ مار گرایا گیا۔ یہ ڈرون ایران نواز حوثی ملیشیا نے بھیجا تھا۔بعد ازاں ایک اور دھماکا خیز ڈرون کو فضا میں تباہ کر دیا گیا۔ اس کے ذریعے مذکورہ ہوائی اڈے پر شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔واضح رہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے ایک عرصے سے مملکت میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ان کوششوں پر کئی عرب اور مغربی ممالک کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔ ان ممالک نے حوثیوں کے دہشت گرد اور بزدلانہ حملوں کے خلاف مملکت کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...