بھارت میں میں بی جے پی رہنمائوں اور ان کے ارب پتی دوستوں کے علاوہ کوئی محفوظ نہیں’ پرینکا گاندھی

0
225

نئی دہلی(این این آئی)کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مودی حکومت پر اتر پردیش کے علاقے لکھیم پور کھیری میں آٹھ کسانوں کی حالیہ ہلاکت میں ایک مرکزی وزیر کے بیٹے کو بچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنمائوں اور ان کے ارب پتی دوستوں کے علاوہ کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پرینکا گاندھی نے یہ بات چارکسانوں سمیت آٹھ افراد کی ہلاکت کے چند دن بعد وزیر اعظم نریندر مودی کے انتخابی حلقے وارانسی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔کانگریس رہنمانے وزیر اعظم مودی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک اور بیرون ملک سفر کرتے ہیں لیکن ان کے پاس نئی دہلی میںان کی رہائشگاہ سے صرف 10 منٹ کے فاصلے پر زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں سے بات کرنے کا وقت نہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک کے کسان گزشتہ 10 ماہ سے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور ان میں سے 600 کسان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ وہ احتجاج کر رہے ہیں کیونکہ ان مرکزی قوانین کی وجہ سے ان کی زراعت ، آمدنی اور پیداوار مودی کے ارب پتی دوستوں کے پاس جائے گی۔مودی کے ارب پتی دوستوں نے گزشتہ سال ہماچل پردیش میں سیب 88 روپے فی کلو میں خریدا تھا اور اس سال یہ 72 روپے فی کلو میں خریدا گیا۔ ہر کوئی کم قیمت پر سیب بیچنے پر مجبور ہے۔انہوں نے کہا ملک بھر کی صورتحال یہی ہوگی جب یہ قوانین نافذ ہونگے۔