نئی دہلی(این این آئی) لداخ میں تعطل پر بھارتی اور چینی فوجی کمانڈروں کے درمیان مذاکرات کا تازہ ترین دوربغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیاہے اوربھارتی فوج نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ چین کسی معاہدے پر تیار نہیں ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے نئی دہلی میں میڈیا کے لئے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران بھارت نے دیگر علاقوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تعمیری تجاویز دیں لیکن چین راضی نہیں تھا اور نہ ہی اس نے کوئی امید افزاء تجاویز پیش کیں۔بیان میں کہاگیا کہ فریقین نے باہمی روابط اور علاقے میں استحکام برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ہمیں توقع ہے کہ چین دوطرفہ تعلقات کے مجموعی تناظر کو مدنظر رکھے گا اور دوطرفہ معاہدے اور پروٹوکول پرمکمل طور پر عمل کرتے ہوئے باقی مسائل کے جلد حل کے لیے کام کرے گا۔ادھر چین نے کہاکہ بھارت غیر معقول اور غیر حقیقت پسندانہ مطالبات پر اصرار کررہا ہے جس سے مذاکرات میں مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ پیپلز لبریشن آرمی کے ترجمان نے کہا کہ چین قومی خودمختاری کے تحفظ کے اپنے عزم پر قائم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارت صورتحال کا غلط اندازہ لگانے سے گریز کرے گا اور چین بھارت سرحدی علاقوں میں موجودہ صورت حال کی قدرکرے گا۔ترجمان نے کہاکہ بھارت کو دونوں ممالک اور دو افواج کے مابین طے شدہ معاہدوں اور اتفاق رائے کی پاسداری کرنی چاہیے ، خلوص کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور چین کے ساتھ سرحدی علاقوں میں امن واستحکام کے مشترکہ تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہیے۔بھارت نے چین کے ساتھ فوجی مذاکرات کے 13 ویں دور میںجو اتوار کو تقریبا ساڑھے آٹھ گھنٹے تک جاری رہا، مشرقی لداخ کے تصادم والے علاقوں میں فوجیوں کی جلد واپسی کے لیے دباؤ ڈالا تھا
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...