اسلام آبا د(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل) منگل کو ہوگاجس میں ملکی سیاسی ،معاشی و قومی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،کابینہ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنز میں خالی آسامیوں کے بارے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق زراعت میں اجارہ داری کے خاتمے اور پیداوار بڑھانے کے لیے جدید طریقوں پر بریفنگ دی جائے گی،وفاقی کابینہ کیٹو ائیرویز کے ڈومیسٹک لائسنس کی تجدید کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ سیال ائیر ویز لمیٹڈ کے ڈومیسٹک و انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید کرے گی ،پیمرا سے متعلق ایجنڈا آئٹم منظوری کے لئے کابینہ میں پیش کیا جائے گا،کابینہ مظاہروں کو ہینڈل کرنے کے لیے سپیشل رائٹس فورس کے قیام کی منظوری دے گی،کابینہ سی پیک کیٹیگری کے ویزہ میں اتھارٹی کو بطور اہم سٹیک ہولڈر شامل کرنے کی منظوری دے گی،کابینہ افغان شہریوں کی پاکستان آمد کیلئے ویزہ فیس میں کمی کی منظوری دے گی ،کابینہ وزارت داخلہ کی 8 ڈالر سے زیادد ویزہ فیس میں چھوٹ کی سمری کی منظوری دے گی،سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے میرٹ کا نظام وفاقی ریگولیٹر کے ماتحت کرنے کی سمری کابینہ میں پیش ہوگی ،سمندر پار پاکستانیوں کیلئے پاور آف اٹارنی کے اجرا کیلئے آٹومیشن نظام متعارف کرانے کی منظوری ہوگی،وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی،وفاقی کابینہ ذیلی کمیٹی برائے ٹرانسپورٹ و لاجسٹک کے فیصلوں کی توثیق کریگی۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...