لاہور(این این آئی)پاکستان میں مقبول ہونیوالی فلم پرواز ہے جنوں کو 13 نومبر 2020 کو چین میں ریلیز کیا جائے گا۔فلم پرواز ہے جنوں گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران پہلی پاکستانی فلم ہوگی جو چین میں تجارتی بنیادوں پر ریلیز کی جائے گی۔اداکار حمزہ عباسی نے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں پروردگار کا شکرگزار ہوں کہ میں ایک ایسی فلم کا حصہ رہا جو 40 برس بعد چین میں ریلیز کی جانے والی پہلی پاکستانی فلم ہے۔اس فلم کو 2018 میں پاکستان میں ریلیز کیا گیا تھا اور اب اسے چین میں ریلیز کیا جارہا ہے جو پاکستانی فلمز کے حوالے سے ایک بہت بڑی پیش رفت ہے۔فلم میں اداکار حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر اور احد رضا میر نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور اسے دو سال قبل عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان میں ریلیز کیا گیا تھا،فلم اگلے ماہ 13 نومبر کو چین کے سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...