اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں جلد بڑا اضافہ کرنے جا رہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ہم نے بجٹ پر خدشہ ظاہر کیا تھا کہ تباہی سرکار پیٹرول 130 روپے فی لیٹر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں جلد بڑا اضافہ کرنے جا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 16 روپے کا ہوشربا اضافہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، 30 دن کے اندر پیٹرول کی قیمتوں میں یہ تیسرا بڑا اضافہ ہوگا، پہلی ہی ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 1.21 فیصد اضافے کے ساتھ 12.94 فیصد ہو چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی بینک بھی کہہ رہی کہ رواں سال مجموعی مہنگائی کی شرح 9 فیصد سے زائد ہوگی۔انہوںنے کہاکہ خدارا ملک پر رحم کریں، عوام مزید مہنگائی برداشت نہیں کر سکتی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...