ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کی قومی سرمایہ کاری حکمت عملی (این آئی ایس)پیش کر دی ہے۔سرکاری سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل انویسٹمنٹ اسٹریٹجی سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے اہم عوامل میں سے ایک ہے۔سرمایہ کاری کی قومی حکمت عملی سعودی معیشت کی ترقی اور اس کے ذرائع کو متنوع بنانے میں معاون ثابت ہوگی جس سے وژن 2030 کے بہت سے اہداف حاصل ہوں گے۔ان میں نجی شعبے کی مجموعی ملکی پیداوار میں شراکت کو 65 فی صد تک بڑھانا اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا شامل ہے تاکہ وہ مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی)5.7 فی صد تک پہنچ سکے۔سعودی وژن 2030 کا آغاز کرتے ہوئے ولی عہد نے کہا تھاکہ ہمارے ملک میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں اور ہم اپنی معیشت کے لیے ایک انجن اور اپنے ملک کے لیے اضافی وسائل پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔سرمایہ کاری کی نئی حکمت عملی سے سعودی عرب کی غیرتیل برآمدات کے تناسب کو مجموعی غیرتیل جی ڈی پی کے 16 فی صد سے بڑھا کر 50 فی صد تک کیا جائے گا۔ نیز بے روزگاری کی شرح کو 7 فی صد تک کم کرنے اور 2030 تک عالمی مسابقتی اشاریہ میں مملکت کودس اعلی ممالک میں شامل کرنے کے وژن کے اہداف بھی حاصل ہوں گے۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ہمیں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کی قیادت میں وژن 2030 کے پہلے مرحلے کے دوران میں حاصل ہونے والی قابل ذکر کامیابیوں پر فخر ہے۔انھوں نے قومی سرمایہ کاری حکمت عملی کے آغاز کے موقع پر کہا کہ ہم متنوع اور پائیدار معیشت سے مالامال روشن مستقبل کی راہ ہموار کرنے کے لیے اپنا کام جاری رکھیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ حکمت عملی اس مقصد کے حصول کا ایک ذریعہ ہے اور ہمیں اپنے اولین اہداف تک پہنچنے اور اپنے عظیم لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لییاپنی صلاحیتوں پر بھروسے کی بھی مظہرہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...