خلیجی ممالک کیساتھ خصوصی تعلقات چاہتے ہیں، طالبان حکومت

0
197

کابل(این این آئی )طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت خلیجی ممالک کے ساتھ خصوصی تعلقات قائم کرنا چاہتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ یورپی یونین کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ طالبان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے دوحا میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ ہم یورپی یونین کے ساتھ مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں۔انہوں نے افغانستان پرغیرملکی ایجنڈا مسلط کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کے ساتھ متوازن تعلقات چاہتے ہیں تاہم کسی فریق کی طرف سے افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قطرمیں امریکی وفد سے حالیہ ملاقات مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔متقی نے امریکی وفد سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان کے مرکزی بینک کے ذخائر پرعائد پابندی ختم کرے۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کے مابین “ایک نیا صفحہ کھولنے” پر تبادلہ خیال کیا۔