بیجنگ (این این آئی )چین کے صوبے شانژی میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی،مختلف واقعات میں 15 افراد ہلاک، 3 لاپتہ ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقامی حکام کا کہناتھا کہ صوبیشانژی میں 3 ماہ کی بارش ایک ہفتے میں برس گئی، بارشوں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے 19 ہزار عمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ دیگر 18 ہزار عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔صوبے شانژی میں کم ازکم 1 اعشاریہ 75 ملین افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، ایک لاکھ 20 ہزار رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔شانژی میں سیلابی صورتحال کے سبب بند ہونے والی 60کوئلوں کی کانوں میں سے چار آپریشنل ہوگئی ہیں۔چینی محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...