فیصل آباد (این این آئی )فیصل آباد ریجن کے نواحی گا ؤں گوجرہ میں بس اور موٹرسائیکل رکشہ میں تصادم ہوا ہے۔حادثہ کے نتیجے میں اسکول جانے والے پانچ بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں رکشہ ڈرائیور بھی دم توڑ گیانواحی چک میں رکشہ ڈرائیور شاہد مذکورہ گاؤں کے بچے بچیوں کو لے کر شہر آ رہا تھا۔قریب مخالف سمت سے آنے والی ایک بس نے رکشہ کو ٹکر ماری۔حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور شاہد، کمسن طلبہ عبداللہ، ایشال اور دوسری کلاس کی طالبات آمنہ اور عائشہ دم توڑ گئیں۔ایمان ،شانزہ اور خدیجہ شدید زخمی ہو گئیں جن کو ٹی ایچ کیو اسپتال پہنچایا گیا۔ٹی ایچ کیو اسپتال سے شانزہ اور خدیجہ کو الائیڈ اسپتال ریفر کر دیا گیا۔بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
مقبول خبریں
اسلام آباد ہائیکورٹ، شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست قابل سماعت قرار، سیشن...
اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی نظرثانی درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے...
سپریم کورٹ کا چرس سمگلنگ کیس میں اے این ایف پر شدید برہمی کا...
اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے چرس سمگلنگ کیس میں اے این ایف پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے...
بطور پارٹی سیکرٹری جنرل میرے پاس نوازشریف کی وطن واپسی کی اطلاع نہیں،احسن اقبال
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے نواز شریف کی وطن واپسی سے...
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ 29 اگست کو مسودے کی منظوری دیگا، وزارت خزانہ
اسلام آباد (این این آئی)وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں 29 اگست کو مسودے کی منظوری دی جائیگی۔وزارت...
وزیراعظم کا ٹانک میں پولیو ورکرز کی ٹیم پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے ٹانک میں پولیو ورکرز کی ٹیم پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت، شہید پولیس...