اسلام آباد (این این آئی) ایل این جی ریفرنس کے ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر ریفرنس خارج کرنے کی استدعا کردی، نیب نے ریفرنس ختم کرنے کی مخالفت کر دی۔ منگل کو احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، نیب پراسیکیوٹر سمیت وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو حاضری لگا کر عدالت سے جانے کی اجازت دیدی جبکہ ریفرنس کی سماعت کے دوران عدالت میں نیب ترمیمی آرڈیننس پیش کیا گیا، جج احتساب عدالت کو بھی نیب ترمیمی آرڈیننس کی کاپی دی گئی۔وکیل شریک ملزم نے کہا کہ نیب کا نیا آرڈیننس آیا ہے، ہمیں جائزہ لینے کا وقت دیا جائے، ایڈووکیٹ قاسم عباسی نے کہا کہ ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت درخواست دائر کریں گے، نیب آرڈیننس کے سیکشن بی کے مطابق کیس نہیں بنتا۔بیرسٹر ظفراللّٰہ نے کہا کہ آرڈیننس کے بعد نیب اور احتساب عدالت کا دائرہ اختیار ختم کردیا گیا ہے، نیب ترمیمی آرڈیننس میں نان پبلک ہولڈر کو بھی نکال دیا گیا ہے۔وکیل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر ٹیکس کا مسئلہ ہے تو ٹیکس ٹریبونل میں کیس چلا جائے گا۔عدالت میں نیب پراسیکیوٹر عثمان مرزا نے ملزمان کے وکلاء کے دلائل پر اعتراض کرتے ہوئے نیب ریفرنس ختم کرنے کی مخالفت کر دی اور کہا کہ کابینہ فیصلوں کو جو نیب سے استثنیٰ دیا گیا وہ 6 اکتوبر کے بعد ہوگا۔اس موقع پر احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...