اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت کی ساری توجہ اس بات پر ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت کیسے بڑھائی جائے، میں کہتا ہوں زندگی بھر کیلئے چیئرمین نیب رکھ لیں، آرڈیننس کو عدالتوں اور سینیٹ میں بھی چیلنج کیا جائے گا۔احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے موقع پر احاطہ عدالت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قدرت کا قانون بھی ہے آپ بھلے موجودہ چیئرمین نیب کو زندگی بھر کیلئے رکھ لیں۔شاہد خاقان نے کہا کہ حکومت کو جو تماشے کرنے ہیں وہ اسی چیئرمین نیب کے ذمے ہے، ایک آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین نیب کو اگلے چیئرمین کے آنے تک لگایا گیا ہے، حکومت کی توجہ صرف ایک چیز پر ہے کہ اس چیئرمین نیب کو مزید مدت کے لیے کیسے رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیے کوئی کوشش نہیں کی، ملکی مسائل اور عوام کی تکالیف بڑھتی جا رہی ہیں مگر حکومت کو پرواہ نہیں، ملکی معیشت تباہ ہو رہی ہے مگر وزیراعظم کو پرواہ نہیں۔ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعظم نے بتایا کہ پی ڈی ایم کا فیصل آباد میں 16 اکتوبر کو جلسہ ہوگا، جبکہ 18 اکتوبر کو اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔پیپلز پارٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن کا حصہ ہے مگر پی ڈی ایم کا نہیں ہے، اِن سے اپوزیشن پارٹی کے طور پر مشاورت ہوتی ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...